تشریح:
1۔جنگ موتہ میں مسلمان کفار سے جنگ کر رہے تھے عبد اللہ بن رواحہ کی شہادت کے بعد حضرت زید بن حارثہ اور حضرت جعفر طیار ؓ نے یکے بعد دیگرے جھنڈا اپنے ہاتھ میں لیا اور شہید ہو گئے۔2۔ یہ حدیث بھی رسول اللہ ﷺ کی نبوت کی دلیل ہے کہ آپ کے خبر دینے کے مطابق ان دونوں حضرات نے جام شہادت نوش کیا۔ اس کی تفصیل غزوہ موتہ میں آئے گی 3۔ بہر حال آپ نے وحی کے ذریعے سے ایک دور دراز مقام پر ہونے والا واقعہ اطلاع آنے سے پہلے ہی بیان کردیا۔ اہل بدعت کے خیال کے مطابق اگر آپ غیب دان ہوتے تو سفر جہاد پر جانے سے پہلے ہی ان کو روک لیتے اور انھیں موت سے بچا لیتے مگر آپ غیب دان نہیں تھے وحی الٰہی سے کسی غیب کی خبر دینا امر دیگر است ۔اسے غیب دانی سے تعبیر کرنا ان لوگوں کاکام ہے جنھیں فہم فراست سے ایک ذرہ بھی نصیب نہیں ہوا۔ واللہ أعلم۔