تشریح:
1۔ صحیح مسلم کی روایت میں صراحت ہے کہ حضرت جبرئیل ؑ اور حضرت میکائیل ؑ تھے۔ (صحیح مسلم، الفضائل، حدیث:6004۔(2306))
2۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ غزوہ احد میں فرشتوں کا نزول ہوا تھا اور انھوں نے باقاعدہ جنگ میں حصہ لیا تھا۔
3۔ اس حدیث میں حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ کی فضیلت ہے۔ انھوں نے فرشتوں کو دیکھا اور انھیں شناخت بھی کیا۔
4۔ بہر حال نزول ملائکہ غزوہ بدر کے ساتھ مختص کرنا محل ہے، جیسا کہ بعض شارحین نے کہا ہے۔ واللہ اعلم۔