تشریح:
1۔ اگر کوئی شخص لات و منات کی قسم اٹھائے اور قسم اٹھانے میں ان کی تعظیم مقصود ہو تو وہ ایمان سے خالی ہو جاتا ہے۔ اس لیے اسے تجدید ایمان کے لیے لا إله إلااللہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پڑھنا چاہیے۔ اگر ان کی قسم اٹھاتے وقت ان کی تعظیم مقصود نہ تھی بلکہ سہواً یا غفلت کے طور پر زبان پر جاری ہو گیا تو بھی چونکہ بت کا نام لیا ہےاس لیے دل میں کچھ نہ کچھ ظلمت تو ضرور آئے گی اس کے ازالے کے لیے بھی کلمہ توحید پڑھ لینا چاہیے۔
2۔ بہر حال معبود ان باطلہ کا نام دانسہ یا سہواً زبان پرآ جانا خطرے سے خالی نہیں ہے۔ اس لیے کلمہ اخلاص سے اس کی تلافی کر لی جائے۔ واللہ أعلم۔