تشریح:
(19 مشکیزے کے منہ سے یا نل کو منہ لگا کر پانی پینا ایک ناپسندیدہ عمل ہے۔ ممکن ہے کہ مشکیزہ خراب ہو، اس کے علاوہ یہ بھی ممکن ہے کہ ان کے اندر کوئی موذی چیز داخل ہو گئی ہو اور پینے والے کو اس کی خبر نہ ہو اور تکلیف پہنچے، چنانچہ حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں ایک شخص نے اس ہدایت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رات کے وقت مشکیزے کا منہ الٹایا تو اس سے سانپ نکل آیا۔ (سنن ابن ماجة، الأشربة، حدیث: 3419)
(2) انسان کو چاہیے کہ حتی الوسع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایات پر عمل کرے، بصورت دیگر نقصان کا اندیشہ ہے۔