تشریح:
(1) اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ دوران سفر اور حالت احرام میں سینگی لگوائی جا سکتی ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی حالت قیام میں احرام نہیں باندھا، ہمیشہ سفر ہی میں احرام باندھا ہے۔
(2) بہرحال مسافر اور محرم جب دیکھے کہ میرے خون میں ہیجان پیدا ہو رہا ہے وہ سینگی لگوا کر اسے اعتدال پر لا سکتا ہے، البتہ اس کے لیے کسی ماہر فن کی خدمات حاصل کرنا ضروری ہیں بصورت دیگر فائدے کے بجائے نقصان کا اندیشہ ہے۔ واللہ أعلم