تشریح:
درد شقیقہ بہت تکلیف دہ بیماری ہے جو معدے کی خرابی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ معدے میں گرمی کی وجہ سے بخارات اٹھتے ہیں جو دماغ تک پہنچ جاتے ہیں۔ اگر انہیں نکلنے کا راستہ نہ ملے تو پورے سر میں درد ہوتا ہے اور اگر ایک جانب کو بخارات رخ کر لیں تو اس طرف درد ہوتا ہے جسے درد شقیقہ یا آدھے سر کا درد کہا جاتا ہے۔ سینگی لگوانے سے اس درد سے آرام آ جاتا ہے۔