تشریح:
حبرة، اس دھاری دار سبز چادر کو کہتے ہیں جو یمن میں تیار ہوتی تھی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ چادر اس لیے زیادہ پسند ہوتی تھی کہ ایک تو مضبوط ہوتی تھی اور دوسرے اس کا رنگ ایسا ہوتا تھا کہ اس میں میل زیادہ محسوس نہ ہوتی تھی۔ ابن بطال نے لکھا ہے کہ یہ چادریں یمن میں روئی سے تیار ہوتی تھیں اور ان کے ہاں یہ بہترین لباس ہوتا تھا۔ اسے حبره اس لیے کہا جاتا تھا کہ اسے زینت کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ (فتح الباري: 341/10)