تشریح:
(1) ان دو حدیثوں سے معلوم ہوا کہ محرم آدمی کو گوند وغیرہ سے اپنے بالوں کو جمانا جائز ہے اور اس میں کوئی حرج نہیں، خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر اپنے بال گوند وغیرہ سے جما لیے تھے تاکہ گردوغبار سے پراگندہ نہ ہوں اور ان میں جوئیں وغیرہ نہ پڑیں۔
(2) بہرحال بالوں کو جمانا مشروع ہے اور جو لوگ اس عمل کو جائز یا بہتر خیال نہیں کرتے ان کا موقف محل نظر ہے۔ اگر ایسا ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسے عمل میں نہ لاتے۔ واللہ أعلم