تشریح:
اس روایت میں فقر کو کفرکےساتھ ذکر کیا گیا ہے۔ مشہور روایت ہے: [كاد الفقرُ أنْ يكونَ كفرًا] (كشف الخفاء: ۱۰۸/۲، حدیث: ۱۹۱۹) ”قریب ہے فقر کقر ہو۔“ یہ روایت ضعیف ہے لیکن فقر سے بچنے کی دعا ضرور کرنی چاہیے۔ فضیلت اس فقر کی ہے جس میں دل غنی ہو۔ اس کے باوجود فقر کی دعا درست نہیں۔ اگر فقر کی حالت ہو جائے تو اللہ تعالیٰ سے فقر کا ثواب مانگا جائے اور غنیٰ کی دعا کی جائے۔ مصیبت مانگنا جائز نہیں۔ ہاں، اگر من جانب اللہ فقر آ جائے، پھر انسان دل غنی رکھے اور شکوہ شکایت سے اجتناب کرے تو اجر عظیم کا مستحق ہوگا، جیسے فقراء مہاجرین۔