تشریح:
(1) ”تہ بند کس لیتے“ یہ کنایہ ہے۔ مقصد یہ ہے کہ عبادت کی پوری تیاری فرما لیتے کیونکہ لمبا اور سخت کام کرنے والا شخص اپنے تہ بند کو اچھی طرح کس لیتا ہے تاکہ درمیان میں یہ ڈھیلا نہ ہو۔
(2) اللہ رب العزت نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اگلے پچھلے تمام گناہ معاف کدیے تھے، اس کے باوجود آپ صلی اللہ علیہ وسلم نفلی نماز میں اس قدر محنت و مشقت سے کام لیتے تھے۔ ہمیں بھی نفلی عبادت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ ؔ
(3) رمضان المبارک کی آخری دس راتیں باقی راتوں سے زیادہ افضل ہیں۔
(4) عبادت کےلیے گھر والوں کو بھی جگانا مستحب امر ہے۔