تشریح:
”لحد“ بغلی قبر جس میں میت کو رکھنے کی جگہ قبلے کی دیوار میں بنائی جاتی ہے۔ اور ”شق“ سیدھی قبر جس میں میت کو رکھنے کی جگہ قبر کے درمیان میں کھودی جاتی ہے۔ دونوں طریقے جائز ہیں مگر لحد بہتر ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لحد ہمارے لیے ہے اور شق دوسروں کے لیے۔“ (سنن أبي داود، الجنائز، حدیث: ۳۲۰۸) تفصیل متعلقہ حدیث میں آئے گی۔ إن شاء اللہ۔