قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابٌ الذِّكْرُ وَالدُّعَاءُ عَلَى الصَّفَا)

حکم : صحیح 

2974. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَكَمِ عَنْ شُعَيْبٍ قَالَ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ الْهَادِ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ طَافَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْبَيْتِ سَبْعًا رَمَلَ مِنْهَا ثَلَاثًا وَمَشَى أَرْبَعًا ثُمَّ قَامَ عِنْدَ الْمَقَامِ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ وَقَرَأَ وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى وَرَفَعَ صَوْتَهُ يُسْمِعُ النَّاسَ ثُمَّ انْصَرَفَ فَاسْتَلَمَ ثُمَّ ذَهَبَ فَقَالَ نَبْدَأُ بِمَا بَدَأَ اللَّهُ بِهِ فَبَدَأَ بِالصَّفَا فَرَقِيَ عَلَيْهَا حَتَّى بَدَا لَهُ الْبَيْتُ وَقَالَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ وَكَبَّرَ اللَّهَ وَحَمِدَهُ ثُمَّ دَعَا بِمَا قُدِّرَ لَهُ ثُمَّ نَزَلَ مَاشِيًا حَتَّى تَصَوَّبَتْ قَدَمَاهُ فِي بَطْنِ الْمَسِيلِ فَسَعَى حَتَّى صَعِدَتْ قَدَمَاهُ ثُمَّ مَشَى حَتَّى أَتَى الْمَرْوَةَ فَصَعِدَ فِيهَا ثُمَّ بَدَا لَهُ الْبَيْتُ فَقَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ قَالَ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ ذَكَرَ اللَّهَ وَسَبَّحَهُ وَحَمِدَهُ ثُمَّ دَعَا عَلَيْهَا بِمَا شَاءَ اللَّهُ فَعَلَ هَذَا حَتَّى فَرَغَ مِنْ الطَّوَافِ

مترجم:

2974.

حضرت جابر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے بیت اللہ کے سات چکر لگائے۔ ان میں سے تین چکروں میں کندھے ہلا کر تیز تیز چلے اور چار چکر آرام سے چلے، پھر مقام ابراہیم کے پاس آکھڑے ہوئے اور دو رکعتیں پڑھیں اور یہ آیت پڑھی: ﴿وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ﴾ ”تم مقام ابراہیم کو نماز کی جگہ بناؤ۔“ یہ آیت آپ نے لوگوں کو سنانے کے لیے بلند آواز سے پڑھی۔ پھر دوبارہ حجر اسود کے پاس گئے اور اسے بوسہ دیا، پھر (باہر کو) چلے اور فرمایا: ”ہم اس (پہاڑی) سے ابتدا کریں گے جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے پہلے فرمایا ہے۔“ اس کے بعد آپ پہلے صفا پر گئے۔ اس پر چڑھے حتیٰ کہ آپ کو بیت اللہ نظر آنے لگا۔ آپ نے تین دفعہ فرمایا: [لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ…] ”اللہ کے سوا کوئی (سچا) معبود نہیں۔ وہ یکتا ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں۔ بادشاہت اسی کی ہے۔ تمام تعریفات اسی کے لیے ہیں۔ وہی زندہ کرتا اور موت دیتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔“ پھر آپ اللہ اکبر اور الحمد للہ پڑھتے رہے، پھر آپ نے دعائیں فرمائیں جو آپ کے مقدر میں تھیں، پھر نیچے اترنے لگے حتیٰ کہ جب آپ کے قدم مبارک نشیب میں جا گزیں ہوئے تو آپ دوڑنے لگے، حتیٰ کہ آپ کے قدم (مروہ کی چڑھائی) چڑھنے لگے تو آپ نے پھر چلنا شروع کر دیا حتیٰ کہ مروہ تک پہنچ گئے، پھر آپ اس پر چڑھے حتیٰ کہ آپ کو بیت اللہ نظر آنے لگا تو آپ نے تین دفعہ یہ پڑھا: [لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ…] ”اللہ کے سوا کوئی (سچا) معبود نہیں۔ وہ اکیلا ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں۔ بادشاہی اور تعریف اسی کو زیبا ہے اور وہ ہر چیز پر خوب قدرت رکھنے والا ہے۔“ پھر آپ اللہ تعالیٰ کا ذکر فرماتے رہے اور تسبیح و تحمید کرتے رہے، پھر جو اللہ تعالیٰ نے چاہا، دعائیں فرمائیں۔ سب چکروں میں اسی طرح کرتے رہے حتیٰ کہ (صفا مروہ کے) طواف سے فارغ ہوگئے۔