تشریح:
(1) ”جامع کلمات“ یعنی الفاظ کم ہوں مگر معانی زیادہ ہوں، جیسے ]أِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَاتِ[ (صحیح البخاري‘ بد، الوحي‘ حدیث:۱)
(2) ”رعب دے کر“ یعینی مخالفین کے دل میں میرا رعب ڈال دیا گیا ہے۔ وہ آپ کا سامنا کرنے سے کتراتے تھے۔ صرف اپنی عزت رکھنے کے لیے حملے کرتے تھے یا اپنی جان بچانے کے لیے، مگر دلجمعی سے لڑتے تھے۔ نتیجتاً شکست کھاتے تھے۔
(3) چابیوں کو ہاتھ میں رکھنا اشارہ ہے ان فتوحات کی طرف جو مستقبل قریب میں ہوئیں اور ان سے مسلمانوں کو حیران کن خزانے ملے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا اشارہ بھی اسی طرف ہے۔ چونکہ یہ فتوحات جہاد کے ذر یعے سے ہوئیں، لہٰذا اس روایت کو جہاد کے باب میں لانا مناسب ہے۔