تشریح:
(1) ”فی سبیل اللہ“ سے مراد عموماً جہاد ہی ہوتا ہے‘ لہٰذا ظاہر یہی ہے کہ اس روایت میں ”کام“ سے مراد جہاد کا کام ہے، یعنی وہ پیدل جہاد کرتا ہے یا مجاہدین کی خدمت کرتا ہے، تاہم بعض لوگ فی سبیل اللہ سے ہر نیکی مراد لیتے ہیں، تو اس اعتبار سے اس میں عموم ہوجائے گا اور ہر نیکی کا کام اس میں آجائے گا۔ واللہ أعلم۔
(2) جس سے مشورہ طلب کیا جائے، اسے خالصتاً خیر خواہی سے مشورہ دینا چاہیے۔