سنن نسائی:
کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل
(باب: نکاح کی ترغیب کا بیان)
Sunan-nasai:
The Book of Marriage
(Chapter: Encouragement To Marry)
مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)
3208.
حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ہم سے (جب ہم جوان تھے) فرمایا: ”تم میں سے جو شخص نکاح کی استطاعت رکھے، وہ نکاح کرے اور جو استطاعت نہ رکھے، وہ روزے رکھے کیونکہ روزے رکھنا اس کی شہوت کو کچلنے کا ذریعہ ہے۔“ ابو عبدالرحمن (امام نسائی ؓ ) بیان کرتے ہیں کہ اس حدیث کی سند میں اسود کا ذکر صحیح نہیں۔ (علقمہ کا ذکر صحیح ہے جیسا کہ سابقہ روایات میں ہے)۔