قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْحَيْضِ وَالِاسْتِحَاضَةِ (بَابُ الْفَرْقِ بَيْنَ دَمِ الْحَيْضِ وَالِاسْتِحَاضَةِ)

حکم : حسن صحیح

ترجمۃ الباب:

363.   و أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ مِنْ حِفْظِهِ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ كَانَتْ تُسْتَحَاضُ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ دَمَ الْحَيْضِ دَمٌ أَسْوَدُ يُعْرَفُ فَإِذَا كَانَ ذَلِكَ فَأَمْسِكِي عَنْ الصَّلَاةِ فَإِذَا كَانَ الْآخَرُ فَتَوَضَّئِي وَصَلِّي قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ قَدْ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ غَيْرُ وَاحِدٍ وَلَمْ يَذْكُرْ أَحَدٌ مِنْهُمْ مَا ذَكَرَ ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ وَاللَّهُ تَعَالَى أَعْلَمُ

سنن نسائی:

کتاب: حیض اور استحاضےسےمتعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: حیض اور استحاضے کے خون میں فرق

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

363.   حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ فاطمہ بنت ابی حبیش‬ ؓ ک‬و استحاضہ آتا تھا۔ تو ان سے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تحقیق حیض کا خون سیاہ ہوتا ہے اور پہچانا جاتا ہے۔ جب یہ خون ہو تو نماز سے رک جاؤ۔ اور جب دوسرا خون (استحاضہ) ہو تو وضو کرکے نماز پڑھو۔‘‘ امام ابوعبدالرحمٰن (نسائی) بیان کرتے ہیں کہ یہ حدیث بہت سے راویوں نے بیان کی ہے لیکن کسی نے وہ بیان نہیں کیے جو ابن ابی عدی نے ذکر کیے ہیں۔