باب: تہائی یا چوتھائی پیداوار کی شرط پر زمین بٹائی پر دینے سے ممانعت کی مختلف روایات اور اس روایت کے ناقلین کے اختلافات الفاظ کا ذکر
)
Sunan-nasai:
The Book of Agriculture
(Chapter: Mentioning The Differing Hadiths Regarding The Prohibition Of Leasing Out Land In Return For One Third, Or One Quarter Of The Harvest And The Different Wordings Reported By The Narrators)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3887.
عثمان بن مرہ نے کہا کہ میں نے قاسم (بن محمد) سے مزارعت (مضاربت) کے متعلق پوچھا تو انہوں نے حضرت رافع بن خدیج ؓ سے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے محاقلہ اور مزابنہ سے منع فرمایا ہے۔ امام ابوعبدالرحمن (نسائی) ؓ نے ایک دوسری بار یوں فرمایا۔
تشریح:
(1) مرۃ اخریٰ کے بارے میں دواحتمال ہیں: ایک یہ کہ امام نسائی رحمہ اللہ کے شاگرد کا قول ہے اور وہ امام صاحب رحمہ اللہ کے بارے میں بتا رہے ہیں کہ انہوں نے ہمیں دوبارہ بیان کیا۔ اور دوسرا احتمال یہ ہے کہ یہ امام نسائی رحمہ اللہ کا اپنا قول ہے اور وہ اپنے استاد عمرو بن علی کے بارے میں بتا رہے ہیں کہ انہوں نے ہمیں دوبارہ بیان کیا۔ سنن الکبریٰ کے الفاظ دوسرے مفہوم پر دلالت کرتے ہیں۔ اس کی عبارت ہے: [أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ مَرَّةً أُخْرَى ] یہاں ترجمہ پہلے مفہوم کے مطابق کیا گیا ہے۔ دونوں ممکن ہیں۔ واللہ أعلم۔ مزید دیکھیے: (ذخیرة العقبیٰ شرح سنن النسائي: ۳۱ /۱۴۴) (2) راویوں کا اختلاف بیان کیا جا رہا ہے۔ کسی نے کسی صحابی کا نام لیا‘ کسی نے کسی کا۔ ممکن ہے سب سے راویت آتی ہو۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
عثمان بن مرہ کہتے ہیں کہ میں نے قاسم سے بٹائی پر کھیت دینے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے رافع بن خدیج ؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے بیع محاقلہ اور مزابنہ سے منع فرمایا ہے۔ ابوعبدالرحمٰن نسائی نے دوسری مرتبہ (روایت کرتے ہوئے) کہا۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from 'Uthman bin Murrah who said: "I asked Al-Qasim about Al-Muzara'ah, so he narrated from Rafi' bin Khadij that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) forbade Al-Muhaqalah and Al-Muzabanah.