قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: فعلی

سنن النسائي: كِتَابُ الْغُسْلِ وَالتَّيَمُّمِ (بَابُ الِاغْتِسَالِ قَبْلَ النَّوْمِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

404.   أَخْبَرَنَا شُعَيْبُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَيْسٍ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ كَيْفَ كَانَ نَوْمُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْجَنَابَةِ أَيَغْتَسِلُ قَبْلَ أَنْ يَنَامَ أَوْ يَنَامُ قَبْلَ أَنْ يَغْتَسِلَ قَالَتْ كُلُّ ذَلِكَ قَدْ كَانَ يَفْعَلُ رُبَّمَا اغْتَسَلَ فَنَامَ وَرُبَّمَا تَوَضَّأَ فَنَامَ

سنن نسائی:

کتاب: غسل اور تیمم سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: نیند سے پہلے غسل جنابت کر لینا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

404.   حضرت عبداللہ بن ابوقیس ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: میں نے حضرت عائشہ ؓ سے پوچھا کہ اللہ کے رسول ﷺ جنابت کی حالت میں کیسے سوتے تھے؟ کیا سونے سے پہلے غسل فرماتے تھے یا غسل سے پہلے سو جاتے تھے؟ انھوں نے فرمایا:آپ دونوں طرح کرلیتے تھے۔ کبھی غسل فرما کر سوتے اور کبھی صرف وضو کرکے سو جاتے۔