قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الصَّلَاةِ (بَابُ ثَوَابِ مَنْ أَقَامَ الصَّلَاةَ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

468.   أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي صَفْوَانَ الثَّقَفِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ وَأَبُوهُ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُمَا سَمِعَا مُوسَى بْنَ طَلْحَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ أَنَّ رَجُلًا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخْبِرْنِي بِعَمَلٍ يُدْخِلُنِي الْجَنَّةَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَعْبُدَ اللَّهَ وَلَا تُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَتُقِيمَ الصَّلَاةَ وَتُؤْتِيَ الزَّكَاةَ وَتَصِلَ الرَّحِمَ ذَرْهَا كَأَنَّهُ كَانَ عَلَى رَاحِلَتِهِ

سنن نسائی:

کتاب: نماز سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: جو شخص نمازکی(صحیح)ادائیگی کرے‘اس کا ثواب

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

468.   حضرت ابوایوب انصاری ؓ سے روایت ہے، ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے کسی ایسے کام سے مطلع فرمائیں جو مجھے جنت میں داخل کردے۔ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ”تم اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو اور کسی کو اس کا شریک نہ بنائو اور نماز صحیح صحیح ادا کرو، زکاۃ ادا کرو اور رشتوں کو جوڑو (پھر آپ نے اس آدمی سے کہا) اس (اونٹنی کی مہار) کو چھوڑدو۔“ گویا کہ آپ اونٹنی پر سوار تھے۔