موضوعات
                            
                                 
                            
                         | 
                        شجرۂ موضوعات | 
                                    
                                         
                                    
                                 | 
                                ایمان (21675) | 
                                    
                                         
                                    
                                 | 
                                اقوام سابقہ (2925) | 
                                    
                                         
                                    
                                 | 
                                سیرت (18010) | 
                                    
                                         
                                    
                                 | 
                                قرآن (6272) | 
                                    
                                         
                                    
                                 | 
                                اخلاق و آداب (9764) | 
                                    
                                         
                                    
                                 | 
                                عبادات (51492) | 
                                    
                                         
                                    
                                 | 
                                کھانے پینے کے آداب و احکام (4155) | 
                                    
                                         
                                    
                                 | 
                                لباس اور زینت کے مسائل (3633) | 
                                    
                                         
                                    
                                 | 
                                نجی اور شخصی احوال ومعاملات (6547) | 
                                    
                                         
                                    
                                 | 
                                معاملات (9225) | 
                                    
                                         
                                    
                                 | 
                                عدالتی احکام و فیصلے (3431) | 
                                    
                                         
                                    
                                 | 
                                جرائم و عقوبات (5046) | 
                                    
                                         
                                    
                                 | 
                                جہاد (5356) | 
                                    
                                         
                                    
                                 | 
                                علم (9423) | 
                            
                                 
                            
                         | 
                        نیک لوگوں سے اللہ کے لیے محبت کرنا | 
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: كِتَابُ الْقَسَامَةِ (بَابُ ذِكْرِ اخْتِلَافِ أَلْفَاظِ النَّاقِلِينَ لِخَبَرِ سَهْلٍ فِيهِ)
حکم : شاذ
4720 . أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ الْأَخْنَسِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ ابْنَ مُحَيِّصَةَ الْأَصْغَرَ أَصْبَحَ قَتِيلًا عَلَى أَبْوَابِ خَيْبَرَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَقِمْ شَاهِدَيْنِ عَلَى مَنْ قَتَلَهُ، أَدْفَعْهُ إِلَيْكُمْ بِرُمَّتِهِ» قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمِنْ أَيْنَ أُصِيبُ شَاهِدَيْنِ، وَإِنَّمَا أَصْبَحَ قَتِيلًا عَلَى أَبْوَابِهِمْ؟ قَالَ: «فَتَحْلِفُ خَمْسِينَ قَسَامَةً» قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَكَيْفَ أَحْلِفُ عَلَى مَا لَا أَعْلَمُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فَنَسْتَحْلِفُ مِنْهُمْ خَمْسِينَ قَسَامَةً» فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ نَسْتَحْلِفُهُمْ وَهُمُ الْيَهُودُ؟ فَقَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِيَتَهُ عَلَيْهِمْ وَأَعَانَهُمْ بِنِصْفِهَا
                                
                                    سنن نسائی:
                                
                                
                                       کتاب: قسامت ‘قصاص اور دیت سے متعلق احکام و مسائل
باب: سہل کی اس حدیث کی روایت میں راویوں کے اختلاف الفاظ کا ذکر
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
4720. حضرت عمرو بن شعیب کے پردادا محترم (حضرت عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے کہ محیصہ کا چھوٹا بیٹا خیبر کے دروازوں پر مقتول پایا گیا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس کے قاتل کے دو عینی گواہ لاؤ، میں اسے اس کی رسی سمیت (گرفتار کر کے) تیرے سپرد کر دوں گا۔“ وہ کہنے لگا: اے اللہ کے رسول! میں دو گواہ کہاں سے لاؤں؟ وہ تو ان یہودیوں کے دروازوں کے سامنے مارا گیا ہے۔ آپ نے فرمایا: ”اچھا تو قسامت کی پچاس (قسمیں) کھا لے۔“ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں اس بات پر کس طرح قسمیں کھاؤں جو میں جانتا نہیں؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”پھر تم ان سے قسامت کی پچاس قسمیں لے لو۔“ وہ کہنے لگا: اے اللہ کے رسول! ہم ان سے کیسے قسمیں لیں، وہ تو یہودی ہیں (جھوٹے مشہور ہیں)؟ پھر رسول اللہ ﷺ نے اس کی دیت یہودیوں پر تقسیم کر دی اور نصف دیت میں آپ نے ان سے تعاون فرمایا۔