قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

جامع الترمذي: أَبْوَابُ الطِّبِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي السَّعُوطِ وَغَيْرِهِ​)

حکم : ضعیف 

2047. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَدُّوَيْهِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَمَّادٍ الشُّعَيْثِيُّ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ خَيْرَ مَا تَدَاوَيْتُمْ بِهِ السَّعُوطُ وَاللَّدُودُ وَالْحِجَامَةُ وَالْمَشِيُّ فَلَمَّا اشْتَكَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَدَّهُ أَصْحَابُهُ فَلَمَّا فَرَغُوا قَالَ لُدُّوهُمْ قَالَ فَلُدُّوا كُلُّهُمْ غَيْرَ الْعَبَّاسِ

مترجم:

2047.

عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’جس چیز سے علاج کرتے ہواس میں سب سے بہترسعوط (ناک میں ڈالنے والی دوا)، لدود، (منہ کے ایک کنارہ سے ڈالی جانے والی دوا)، حجامت (پچھنالگانا) اور دست آور دوا ہے ، جب رسول اللہﷺ بیمارہوئے توصحابہ نے آپﷺ کے منہ کے ایک کنارہ میں دواڈالی ، جب وہ دوا ڈال چکے توآپﷺ نے فرمایا: ’’موجود لوگوں کے بھی منہ میں دوا ڈالو‘‘، ابن عباس کہتے ہیں: عباس کے علاوہ تمام لوگوں کے منہ میں دواڈالی گئی۔