تشریح:
فوائد ومسائل:
(1) اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ جمعے کے دن کا آخری حصہ بھی دعا کی قبولیت کاوقت ہے۔
(2) گھڑی سے وقت کی کوئی متعین مقدار مراد نہیں ہوتی۔ بلکہ کچھ وقت مراد ہوتا ہے۔ ساعت سے کم یا گھڑی کا ایک حصہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ وقت بہت قلیل ہوتا ہے۔
(3) نماز کے بعد مسجد میں بیٹھ رہنا بہت ثواب کا کام ہے۔ بشرط یہ کہ ذکر وتلاوت وغیرہ میں وقت گزارا جائے اور فضول باتیں نہ کی جایئں۔