تشریح:
فوائد ز مسائل:
(1) نو رکعت وتر اصل میں تہجد مع وتر ہے۔ جو ایک سلام سے پڑھی جاتی ہے۔
(2) نو وتر پڑھتے وقت آٹھ رکعت کے بعد تشہد پڑھنا چاہیے۔
(3) وتر کی نماز کے بعد دو رکعت نفل پڑھنا جائز ہے۔ لیکن بہتر یہ ہے کہ وتر سب سے آخر میں پڑھے۔ رسو ل اللہ ﷺ کا حکم ہے۔ (اِجْعَلُوا آخِرَ صَلاَتِكُمْ بِاللَّيْل وِتْراً) (صحيح مسلم، صلاة المسافرين، باب الصلاة الليل مثنیٰ مثنیٰ، والوتر رکعة من آخیر اللیل حدیث 751) اپنی رات کی نمازوتر پر ختم کرو۔ دو رکعت بعد میں پڑھنا بھی اس حکم کے خلاف نہیں کیونکہ یہ اسی طرح ہیں جسطرح مغرب کی نمازکے بعد دوسنتیں ہیں۔
(4) تہجد کی نماز آٹھ رکعت سے کم پڑھنا بھی جائز ہے۔