قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ الْوَلِيمَةِ)

حکم : صحیح 

1907. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَثَرَ صُفْرَةٍ، فَقَالَ: «مَا هَذَا؟ أَوْ مَهْ» ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً عَلَى وَزْنِ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ، فَقَالَ: «بَارَكَ اللَّهُ لَكَ، أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ»

مترجم:

1907.

حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے حضرت عبدالرحمٰن بن عوف ؓ (کے لباس) پر زردی کا نشان دیکھا تو فرمایا: یہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے ایک گھٹلی بھر سونے (حق مہر) پر ایک خاتون سے نکاح کر لیا ہے نبی ﷺ نے فرمایا: ولیمہ کرو، خواہ ایک بکری ہی ہو۔