قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: تقریری

سنن ابن ماجه: كِتَابُ التِّجَارَاتِ (بَابُ السَّلَفِ فِي كَيْلٍ مَعْلُومٍ، وَوَزْنٍ مَعْلُومٍ إِلَى أَجَلٍ مَعْلُومٍ)

حکم : صحيح 

2282. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ يَحْيَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي الْمُجَالِدِ وَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ ابْنِ أَبِي الْمُجَالِدِ قَالَ امْتَرَى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادٍ وَأَبُو بُرْدَةَ فِي السَّلَمِ فَأَرْسَلُونِي إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ كُنَّا نُسْلِمُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَهْدِ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ فِي الْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ وَالزَّبِيبِ وَالتَّمْرِ عِنْدَ قَوْمٍ مَا عِنْدَهُمْ فَسَأَلْتُ ابْنَ أَبْزَى فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ

مترجم:

2282.

حضرت عبداللہ بن ابو مجالد یا ابو مجالد سے روایت ہے، انہوں نے کہا: حضرت عبداللہ بن شداد اور حضرت ابو برزہ ؓ کا بیع سلم کے بارے میں اختلاف ہو گیا۔ انہوں نے مجھے حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ ؓ کے پاس بھیجا۔ میں نے (ان کی خدمت میں حاضر ہو کر) ان سے دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ہم لوگ رسول اللہ ﷺ کے عہد مبارک میں اور حضرت ابوبکر اور حضرت عمر ؓ کے زمانہ مبارک میں گندم، جو، منقی اور کھجور ان لوگوں سے پیشگی رقم دے کر خرید لیتے تھے جن کے پاس (اس وقت) وہ چیزیں نہیں ہوتی تھیں۔ انہوں نے فرمایا: میں نے عبدالرحمٰن بن ابزی ؓ سے بھی یہ مسئلہ پوچھا تو انہوں نے بھی یہی فرمایا۔