تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) بنو قریظہ کا مسلمانوں سے یہ معاہدہ ہوچکا تھا کہ وہ مسلمانوں کےخلاف وہ قریش مکہ کی مدد نہیں کریں گئے لیکن بنونظیرکے سردار حیی بن اخطب کےبہکانےسے بنوقریظہ کا سردارکعب بن اسد عہد شکنی پر آمادہ ہو گیا۔ اور بنوقریظہ نے جنگ خندق میں عملاً کفار کی مدد کی اور ایسی کاروائیاں کیں جس سے مسلمانوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔ اس قبیلہ بنو قریظہ عہد شکنی مرتکب ہوا۔
(2) جنگ خندق سے فارغ ہوکر نبیﷺ نے بنو قریظہ کی بستی کا محاصرہ کیا۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے دل میں رعب ڈال دیا اوروہ ہتھیار ڈالنے پر آمادہ ہو گئے اورکہا حضرت سعد بن معاذ جوفیصلہ کریں گئے وہ ہمیں قبول ہوگا۔ حضرت سعد بن معاذ نےفیصلہ دیا بنوقریظہ کے سب مردوں کو قتل کر دیا جائے عورتوں اوربچوں قید کردیا جائے اور ان کا مال اسباب مسلمانوں میں تقسیم کر دیا جائے۔ تفصیل کےلیے دیکھیے: (الرحیق المختوم ص:509تا512)
(3) زیرناف بال اگ آنا بلوغت کی علامت ہے۔
(4) نابالغ بچوں پرحد نافذ نہیں ہوتی البتہ مناسب تعزیر لگائی جاسکتی ہے۔