تشریح:
فوائد و مسائل: یعنی مجاہدین کے گھوڑوں کی پیشانیوں میں ہمیشہ کے لیے خیروبرکت رکھ دی گئی ہے۔ گھوڑوں کی اس خیر وبرکت کی وضاحت دوسری روایات میں ثواب غنیمت سے کی گئی ہے۔ (صحيح البخاري، الجهاد، باب الجهاد ماض مع البر والفاجر، حديث:٢٨٥٢) یعنی گھوڑوں پر جہاد کر کے ثواب بھی حاصل ہوتا ہےاور غنیمت بھی ملتی ہےاور یہ فائدہ قیامت تک حاصل ہوتا رہے گا۔ آج کلاشنکوف اور ٹینک کے دور میں بھی گھوڑے بہت کام آتے ہیں بالخصوص پہاڑوں اور جنگلات کے علاقوں میں۔