تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) تیر اندازی مستحسن مشغلہ ہے۔
(2) جہاد میں کام آنے والے تمام کھیلوں کا یہی حکم ہے۔
(3) بزرگوں کو چاہیے کہ اچھے کام کرنے والے نوجوانوں کو حوصلہ افزائی کریں۔
(4) مہاجر اور انصار کے قبائل حضرت اسماعیل علیہ السلام کی نسل سے تھے اس لیے رسول اللہﷺ نے انھیں اس نام سے پکارا۔
(5) مختلف قبائل اور شاخوں کے افراد کو مشترک نام سے پکارنے کا فائدہ یہ ہے کہ ان میں محبت، اتحاد واتفاق اور یکجہتی پیدا ہوتی ہے۔
(6) دادا پردادا وغیرہ بزرگوں کو والد کے نام سے یاد کیا جا سکتا ہے۔
(7) جو مسلمان نسلی طور پر حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد سے نہیں روحانی اور اعتقادی طور پر وہ بھی ان کی آل میں شامل ہیں اس لیے حضرت اسماعیل علیہ السلام ایسے مسلمانوں کے بھی باپ ہیں۔