قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ الطَّوَافِ بِالْحِجْرِ)

حکم : صحیح 

2955. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْحِجْرِ فَقَالَ هُوَ مِنْ الْبَيْتِ قُلْتُ مَا مَنَعَهُمْ أَنْ يُدْخِلُوهُ فِيهِ فَقَالَ عَجَزَتْ بِهِمْ النَّفَقَةُ قُلْتُ فَمَا شَأْنُ بَابِهِ مُرْتَفِعًا لَا يُصْعَدُ إِلَيْهِ إِلَّا بِسُلَّمٍ قَالَ ذَلِكَ فِعْلُ قَوْمِكِ لِيُدْخِلُوهُ مَنْ شَاءُوا وَيَمْنَعُوهُ مَنْ شَاءُوا وَلَوْلَا أَنَّ قَوْمَكِ حَدِيثُ عَهْدٍ بِكُفْرٍ مَخَافَةَ أَنْ تَنْفِرَ قُلُوبُهُمْ لَنَظَرْتُ هَلْ أُغَيِّرُهُ فَأُدْخِلَ فِيهِ مَا انْتَقَصَ مِنْهُ وَجَعَلْتُ بَابَهُ بِالْأَرْضِ

مترجم:

2955.

حضرت عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہﷺسے حجر (حطیم) کے  بارے میں سوال کیا تو آپﷺ نے فرمایا: ’’وہ بھی کعبہ میں شامل ہے۔‘‘ میں نے کہا: پھرانہوں نے کس رکاوٹ کی وجہ سے اسے کعبہ (کی عمارت) میں شامل نہیں کیا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ان کے پاس (حلال مال سے) خرچ ختم ہو گیا تھا۔ میں نے کہا: اس کا دروازہ بلند کیوں ہے کہ سیڑھی کے بغیر چڑھا نہیں جا سکتا؟ آپﷺ نے فرمایا: یہ تیری قوم کا کام ہے۔ (ان کا مقصد تھا) کہ جسے چاہیں روک دیں۔ اگر تری قوم کا کفر کا زمانہ قریب نہ ہوتا اوریہ خوف نہ ہوتا کہ ان کے دل متنفر ہو جائیں گے تومیں غورکرتا کہ آیا اسےتبدیل کر کے اس کا حصہ بھی اس میں شامل کردوں جو کم کر دیا گیا ہے، اورمیں ا س کا د روازہ زمین پر (سطح کے برابر )بنا تا۔‘‘