الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 9 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 9 1 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الحَجِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي كَسْرِ الْكَعْبَةِ) حکم: صحیح()(الألباني) 875. حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّ ابْنَ الزُّبَيْرِ قَالَ لَهُ حَدِّثْنِي بِمَا كَانَتْ تُفْضِي إِلَيْكَ أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ يَعْنِي عَائِشَةَ فَقَالَ حَدَّثَتْنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهَا لَوْلَا أَنَّ قَوْمَكِ حَدِيثُو عَهْدٍ بِالْجَاهِلِيَّةِ لَهَدَمْتُ الْكَعْبَةَ وَجَعَلْتُ لَهَا بَابَيْنِ قَالَ فَلَمَّا مَلَكَ ابْنُ الزُّبَيْرِ هَدَمَهَا وَجَعَلَ لَهَا بَابَيْنِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ... Tarimdhi : The Book on Hajj (Chapter: What Has Been Related About Demolishing The Ka'bah ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی ومجلس علمی(دار الدعوۃ، نئی دہلی) 875. اسود بن یزید سے روایت ہے کہ عبداللہ بن زبیر ؓ نے ان سے کہا: تم مجھ سے وہ باتیں بیان کرو، جسے ام المومنین یعنی عائشہ ؓ تم سے راز دارانہ طور سے بیان کیا کرتی تھیں، انہوں نے کہا: مجھ سے انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ’’اگر تمہاری قوم کے لوگ جاہلیت چھوڑ کر نئے نئے مسلمان نہ ہوئے ہوتے، تو میں کعبہ کو گرا دیتا اور اس میں دو دروازے کر دیتا‘‘، چنانچہ ابن زبیر ؓ جب اقتدار میں آئے تو انہوں نے کعبہ گرا کر اس میں دو دروازے کر دیئے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ... الموضوع: تسوية الكعبة (العبادات) Topics: Extending the building of Ka'aba (Prayers/Ibadaat) 2 سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابُ بِنَاءِ الْكَعْبَةِ) حکم: صحیح()(الألباني) 2900. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ عَنْ ابْنِ الْقَاسِمِ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ أَخْبَرَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَلَمْ تَرَيْ أَنَّ قَوْمَكِ حِينَ بَنَوْا الْكَعْبَةَ اقْتَصَرُوا عَنْ قَوَاعِدِ إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلَام فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَا تَرُدُّهَا عَلَى قَوَاعِدِ إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلَام قَالَ لَوْلَا حِدْثَانُ قَوْمِكِ بِالْكُفْر... Sunan-nasai : The Book of Hajj (Chapter: The Building Of The Kabah ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام) 2900. حضرت عائشہؓ سے منقول ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ”کیا تجھے علم نہیں کہ جب تیری قوم (قریش) نے کعبے کی تعمیر کی تو حضرت ابراہیم ؑ کی بنیادوں سے کمی کر دی؟“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ اسے حضرت ابراہیم ؑ کی بنیادوں کے مطابق تعمیر نہیں فرمائیں گے؟ آپ نے فرمایا: ”اگر تیری قوم کا زمانہ کفر تازہ نہ ہوتا (تو میں تعمیر کر دیتا)۔“ حضرت عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ اگر حضرت عائشہؓ نے یہ بات رسول اللہﷺ سے سنی ہے تو میرا خیال ہے کہ حطیم کی طرف سے دو کونوں کا استلام چھوڑنا اسی بنا پر ہوگا کہ بیت اللہ حضرت ابراہیم ؑ کی بنیادوں پر نہیں... الموضوع: تسوية الكعبة (العبادات) Topics: Extending the building of Ka'aba (Prayers/Ibadaat) 3 سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابُ بِنَاءِ الْكَعْبَةِ) حکم: صحیح()(الألباني) 2901. أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدَةُ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَا حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْلَا حَدَاثَةُ عَهْدِ قَوْمِكِ بِالْكُفْرِ لَنَقَضْتُ الْبَيْتَ فَبَنَيْتُهُ عَلَى أَسَاسِ إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلَام وَجَعَلْتُ لَهُ خَلْفًا فَإِنَّ قُرَيْشًا لَمَّا بَنَتْ الْبَيْتَ اسْتَقْصَرَتْ... Sunan-nasai : The Book of Hajj (Chapter: The Building Of The Kabah ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام) 2901. حضرت عائشہؓ سے روایت ہے، رسول اللہﷺ نے فرمایا: ”اگر تیری قوم (قریش) کا دور کفر تازہ نہ ہوتا تو میں بیت اللہ کی عمارت کو توڑ کر اسے حضرت ابراہیم ؑ کی بنیادوں پر تعمیر کر دیتا اور اس کا ایک دروازہ پچھلی جانب بنا دیتا کیونکہ قریش نے جب بیت اللہ تعمیر کیا تو انھوں نے اس کی عمارت کو چھوٹا کر دیا تھا۔“ ... الموضوع: تسوية الكعبة (العبادات) Topics: Extending the building of Ka'aba (Prayers/Ibadaat) 4 سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابُ بِنَاءِ الْكَعْبَةِ) حکم: صحیح()(الألباني) 2902. أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى عَنْ خَالِدٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْأَسْوَدِ أَنَّ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ قَالَتْ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَوْلَا أَنَّ قَوْمِي وَفِي حَدِيثِ مُحَمَّدٍ قَوْمَكِ حَدِيثُ عَهْدٍ بِجَاهِلِيَّةٍ لَهَدَمْتُ الْكَعْبَةَ وَجَعَلْتُ لَهَا بَابَيْنِ فَلَمَّا مَلَكَ ابْنُ الزُّبَيْرِ جَعَلَ لَهَا بَابَيْنِ... Sunan-nasai : The Book of Hajj (Chapter: The Building Of The Kabah ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام) 2902. ام المومنین (حضرت عائشہؓ) سے منقول ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ”اگر میری یا تیری قوم کا دور جاہلیت قریب نہ ہوتا تو میں کعبے کو گرانے کا حکم دیتا اور اس کے دو دروازے بنا دیتا۔“ جب حضرت ابن زبیر ؓ کو اقتدار ملا توانھوں نے اس کے دو دروازے بنا دیے۔ الموضوع: تسوية الكعبة (العبادات) Topics: Extending the building of Ka'aba (Prayers/Ibadaat) 5 سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابُ بِنَاءِ الْكَعْبَةِ) حکم: صحیح()(الألباني) 2903. أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَّامٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ قَالَ أَنْبَأَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ رُومَانَ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهَا يَا عَائِشَةُ لَوْلَا أَنَّ قَوْمَكِ حَدِيثُ عَهْدٍ بِجَاهِلِيَّةٍ لَأَمَرْتُ بِالْبَيْتِ فَهُدِمَ فَأَدْخَلْتُ فِيهِ مَا أُخْرِجَ مِنْهُ وَأَلْزَقْتُهُ بِالْأَرْضِ وَجَعَلْتُ لَهُ بَابَيْنِ بَابًا شَرْقِيًّا وَبَابًا غَرْبِيًّا فَإِنَّهُمْ قَدْ عَجَزُوا عَنْ بِنَائِهِ فَبَلَغْتُ بِهِ أَسَاسَ إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلَام قَالَ فَذَلِكَ الَّذِي حَمَلَ... Sunan-nasai : The Book of Hajj (Chapter: The Building Of The Kabah ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام) 2903. حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ان سے فرمایا: ”اے عائشہ! اگر یہ بات نہ ہوتی کہ تیری قوم کا دورِ جاہلیت ابھی قریب ہے تو میں کعبے کو گرانے کا حکم دیتا اور اس میں وہ حصہ بھی داخل کر دیتا جو اس سے نکال دیا گیا ہے۔ اور میں اس کا دروازہ زمین کے برابر لگا دیتااور اس کے دروازے بنا دیتا، ایک مشرقی، ایک مغربی کیونکہ قریش مکہ اس کی مکمل تعمیر سے عاجز آگئے تھے (کہ ان کا حلال مال ختم ہوگیا تھا)۔ اور میں اسے حضرت ابراہیم ؑ کی صحیح بنیادوں پر تعمیر کرتا۔“ حضرت عروہ نے کہا: یہی وجہ ہے جس نے حضرت ابن زبیر ؓ کو آمادہ کیا کہ کعبے کو گرا کر (رسول اللہﷺ کی خوا... الموضوع: تسوية الكعبة (العبادات) Topics: Extending the building of Ka'aba (Prayers/Ibadaat) 6 سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابُ الْحِجْرِ) حکم: صحیح()(الألباني) 2910. أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ ابْنِ أَبِي زَائِدَةَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ ابْنُ الزُّبَيْرِ سَمِعْتُ عَائِشَةَ تَقُولُ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَوْلَا أَنَّ النَّاسَ حَدِيثٌ عَهْدُهُمْ بِكُفْرٍ وَلَيْسَ عِنْدِي مِنْ النَّفَقَةِ مَا يُقَوِّي عَلَى بِنَائِهِ لَكُنْتُ أَدْخَلْتُ فِيهِ مِنْ الْحِجْرِ خَمْسَةَ أَذْرُعٍ وَجَعَلْتُ لَهُ بَابًا يَدْخُلُ النَّاسُ مِنْهُ وَبَابًا يَخْرُجُونَ مِنْهُ.... Sunan-nasai : The Book of Hajj (Chapter: The Hijr ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام) 2910. حضرت (عبداللہ) ابن زبیر ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہؓ کو فرماتے سنا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ”اگر یہ بات نہ ہوتی کہ لوگوں (نو مسلموں) کا دور کفر ابھی تازہ ہے اور میرے پاس اتنے اخراجات بھی نہیں جس سے میں بیت اللہ کی تعمیر اصل بنیادوں پر کر سکوں تو میں حجر میں سے پانچ ہاتھ بیت اللہ میں داخل کر دیتا اور اس کے دو دروازے بناتا۔ ایک سے لوگ داخل ہوں، دوسرے سے نکلیں۔“ ... الموضوع: تسوية الكعبة (العبادات) Topics: Extending the building of Ka'aba (Prayers/Ibadaat) 7 سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابُ الْحِجْرِ) حکم: صحیح()(الألباني) 2911. أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الرِّبَاطِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ قَالَ حَدَّثَنَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ عَمَّتِهِ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ قَالَتْ حَدَّثَتْنَا عَائِشَةُ قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَا أَدْخُلُ الْبَيْتَ قَالَ ادْخُلِي الْحِجْرَ فَإِنَّهُ مِنْ الْبَيْتِ ... Sunan-nasai : The Book of Hajj (Chapter: The Hijr ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام) 2911. حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسولﷺ! میں بیت اللہ کے اندر داخل نہ ہوں؟ آپ نے فرمایا: ”حجر میں داخل ہو جاؤ۔ یہ بیت اللہ کا (اندرونی) حصہ ہی ہے۔“ الموضوع: تسوية الكعبة (العبادات) Topics: Extending the building of Ka'aba (Prayers/Ibadaat) 8 سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابُ الصَّلَاةِ فِي الْحِجْرِ) حکم: صحیح()(الألباني) 2912. أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنِي عَلْقَمَةُ بْنُ أَبِي عَلْقَمَةَ عَنْ أُمِّهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنْتُ أُحِبُّ أَنْ أَدْخُلَ الْبَيْتَ فَأُصَلِّيَ فِيهِ فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِي فَأَدْخَلَنِي الْحِجْرَ فَقَالَ إِذَا أَرَدْتِ دُخُولَ الْبَيْتِ فَصَلِّي هَا هُنَا فَإِنَّمَا هُوَ قِطْعَةٌ مِنْ الْبَيْتِ وَلَكِنَّ قَوْمَكِ اقْتَصَرُوا حَيْثُ بَنَوْهُ... Sunan-nasai : The Book of Hajj (Chapter: Prayer Inside The Hijr ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام) 2912. حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں میری خواہش تھی کہ میں بیت اللہ میں داخل ہو کر نماز پڑھوں رسول اللہﷺ نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے حجر میں داخل کر دیا اور فرمایا: ”جب تمھارا دل بیت اللہ میں داخل ہونے کو چاہے تو یہیں (حجر میں) نماز پڑھ لیا کرو۔ یہ بھی تو بیت اللہ ہی کا ایک حصہ ہے، لیکن تیری قوم (قریش) نے جب بیت اللہ تعمیر کیا تو اسے چھوٹا کر دیا۔“ ... الموضوع: تسوية الكعبة (العبادات) Topics: Extending the building of Ka'aba (Prayers/Ibadaat) 9 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ الطَّوَافِ بِالْحِجْرِ) حکم: صحیح()(الألباني) 2955. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْحِجْرِ فَقَالَ هُوَ مِنْ الْبَيْتِ قُلْتُ مَا مَنَعَهُمْ أَنْ يُدْخِلُوهُ فِيهِ فَقَالَ عَجَزَتْ بِهِمْ النَّفَقَةُ قُلْتُ فَمَا شَأْنُ بَابِهِ مُرْتَفِعًا لَا يُصْعَدُ إِلَيْهِ إِلَّا بِسُلَّمٍ قَالَ ذَلِكَ فِعْلُ قَوْمِكِ لِيُدْخِلُوهُ مَنْ شَاءُوا وَيَمْنَعُوهُ مَنْ شَاءُوا وَلَوْلَا أَنَّ قَوْمَكِ حَدِيثُ عَهْدٍ بِكُفْرٍ مَخَافَةَ أَنْ تَنْفِرَ قُلُوبُهُمْ لَن... Ibn-Majah : Chapters on Hajj Rituals (Chapter: The Tawaf Around The Hijr ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام) 2955. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہﷺسے حجر (حطیم) کے بارے میں سوال کیا تو آپﷺ نے فرمایا: ’’وہ بھی کعبہ میں شامل ہے۔‘‘ میں نے کہا: پھرانہوں نے کس رکاوٹ کی وجہ سے اسے کعبہ (کی عمارت) میں شامل نہیں کیا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ان کے پاس (حلال مال سے) خرچ ختم ہو گیا تھا۔ میں نے کہا: اس کا دروازہ بلند کیوں ہے کہ سیڑھی کے بغیر چڑھا نہیں جا سکتا؟ آپﷺ نے فرمایا: یہ تیری قوم کا کام ہے۔ (ان کا مقصد تھا) کہ جسے چاہیں روک دیں۔ اگر تری قوم کا کفر کا زمانہ قریب نہ ہوتا اوریہ خوف نہ ہوتا کہ ان کے دل متنفر ہو جائیں گے تومیں غورک... الموضوع: تسوية الكعبة (العبادات) Topics: Extending the building of Ka'aba (Prayers/Ibadaat) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 9 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 9