قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ مَنْ لَبَّدَ رَأْسَهُ)

حکم : صحیح 

3046. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ حَفْصَةَ، زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا شَأْنُ النَّاسِ حَلُّوا، وَلَمْ تَحِلَّ أَنْتَ مِنْ عُمْرَتِكَ؟ قَالَ: «إِنِّي لَبَّدْتُ رَأْسِي، وَقَلَّدْتُ هَدْيِي، فَلَا أَحِلُّ، حَتَّى أَنْحَرَ»

مترجم:

3046.

حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، نبیﷺکی زوجہ محترمہ حضرت حفصہ‬ ؓ ن‬ے فرمایا: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا وجہ ہے لوگوں نے احرام کھول دیا اور آپ نے عمرہ کر کے احرام نہیں کھولا؟ آپ نے فرمایا: ’’میں نے سر کے بالوں کو جمایا ہوا ہےاور قربانی کے جانور کو قلادے پہنائے ہوئے ہیں، اس لیے میں قربانی کرنے تک احرام نہیں کھولوں گا۔‘‘