تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) مریض سے پوچھا جائے تو وہ کہہ سکتا ہے۔کہ میں بیمار ہوں۔ اور طبیب سے تفصیل سے تکلیف کا ذکر کرسکتا ہے۔ یہ صبر اور رضا کے منافی نہیں اور اللہ سے شکوہ شمار نہیں ہوتا۔
(2) نبی اکرم ﷺ انسان تھے۔ آپﷺ پردوسرے بشری حالات کی طرح بیماری بھی آتی تھی۔ اس سے امت کو صبر توجہ الی اللہ اور استقامت کا سبق ملا اورتقدیر پرایمان رکھتے ہوئے تدبیر پر عمل کرنے کا طریقہ بھی معلوم ہوا۔
(3) صحت وسلامتی اللہ کی نعمت ہے لہٰذا اس کے لئے دعا کرنی چاہیے تاکہ اس سے فائدہ اٹھا کر زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کیے جا سکیں۔
(4) انسان پر دوسرے کے حسد اور نظر کا اثر ہوسکتا ہے۔