تشریح:
فوائد ومسائل:
(1) اسلام ترک دنیا اور رہبانیت کی دعوت نہیں دیتا بلکہ کمائی اور خرچ کی ناجائز راہوں سے روکتا ہے۔
(2) اپنی ذات پر، بیوی بچوں پر، والدین اور عزیز و اقارب پر خرچ کرنا اور ان کی جائز ضروریات پوری کرنا نیکی ہے۔
(3) اسراف اور فضول خرچی کا مطلب جائز مقام پر ناجائز حد تک خرچ کرنا ہے۔ سادگی مسلمان کی شان ہے۔
(4) ناجائز مقام پر تھوڑا خرچ بھی گناہ ہے اور تبذیز میں شامل ہے جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿إِنَّ المُبَذِّرينَ كانوا إِخوانَ الشَّياطينِ ۖ وَكانَ الشَّيطانُ لِرَبِّهِ كَفورًا ﴾ (بنی اسرائیل ۱۷ :۲۷) ’’بے شک بے جا خرچ کرنے والے شیطانوں کے بھائی ہیں۔اور شیطان اپنے رب کی بہت زیادہ نا شکری کرنے والا ہے۔‘‘
(5) تھوڑے مہمانوں کے لئے بہت زیادہ کھانے تیار کر لینا اور پھر انہیں ضائع کردینا بھی تبذیز میں شامل ہے۔ اسی طرح اپنا مال وقت ضائع کرنے والی بے فائدہ تفریح پر خرچ کرنا بھی اس میں شامل ہے۔
(6) اسراف و تبذیز عام طور پر دوسروں پر برتری کے اظہار کے لئے کیا جاتا ہے جو خود ایک گناہ ہے۔ ایسی چیزوں پر خرچ ہونے والی رقم سے غریبوں کی مدد کی جائے تو دنیوی اور اخروی فوائد حاصل ہوں گے۔
(7) مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔ وہ اس کی بابت لکھتے ہیں کہ مذکورہ روایت کو امام بخاری نے بھی کتاب اللباس سے پہلے معلق بیان کیا ہے مزید لکھتے ہیں کہ اس کے تخلیق التعلیق وغیرہ میں موقوف شواہد موجود ہیں لہٰذا اس بات سے اور دیگر محققیق کی بحث سے معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کے باوجود قابل عمل ہے۔ مزید تفصیل کے لئے دیکھیے: (الموسوعة الحديثية مسند الإمام أحمد: 11 /94، 95 وسنن ابن ماجة بتحقيق الدكتور بشار عواد، رقم : 3605 ، وهداية الرواة: 4/ 217، 218)