تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) ام المومنین سیدہ عا ئشہ صدیقہ ؓ کو یہ فضیلت حاصل ہے کہ انہیں جبرئیل علیہ السلام نے سلام کہا۔ یہ شرف دوسرے صحابہ ؓ کو حاصل نہیں ہوا۔
(2) ام المومنین ؓ فرشتوں کو نہیں دیکھتی تھیں، نہ ان کی آواز سنتی تھیں، اس لیے جواب میں (وعليك السلام) کی بجائے (وعليه السلام) فرمایا۔
(3) جب کسی کو کسی کا سلام پہنچایا جائے تو اس کا جواب اسی انداز سے دینا چاہیے۔