قسم الحديث (القائل): موقوف اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابُ مَا أَحْرَزَ الْعَدُوُّ، ثُمَّ ظَهَرَ عَلَيْهِ الْمُسْلِمُونَ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

2847.   حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ ذَهَبَتْ فَرَسٌ لَهُ فَأَخَذَهَا الْعَدُوُّ فَظَهَرَ عَلَيْهِمْ الْمُسْلِمُونَ فَرُدَّ عَلَيْهِ فِي زَمَنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَأَبَقَ عَبْدٌ لَهُ فَلَحِقَ بِالرُّومِ فَظَهَرَ عَلَيْهِمْ الْمُسْلِمُونَ فَرَدَّهُ عَلَيْهِ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ بَعْدَ وَفَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

سنن ابن ماجہ:

کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: (مسلمانوں کی ) کو ئی چیز کا فروں کے قبضے میں جانے کے بعد دوبا رہ مسلما نوں کے ہا تھ لگ جائے تو کیا حکم ہے؟

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

2847.   حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا:میرا گھوڑا بھاگ گیا تو اسے دشمن نے پکڑ لیا، پھر(جنگ کے بعد) اس پر مسلمانوں نےقبضہ کیا تو واپس مجھے (ابن عمرکو) دےدیا گیا۔ یہ واقعہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے کا ہے۔ (اس کے علاوہ) حضرت ابن عمر ؓ ایک غلام بھاگ گیا اور رومیوں سے جا ملا۔ مسلمانوں نے ان پر فتح پائی تو حضرت خالد بن ولید ؓ نےوہ غلام دوبارہ حضرت عمر ؓ کو دے دیا۔ یہ واقعہ رسوال اللہ ﷺ کی وفات کے بعد کا ہے۔