موضوعات
|
شجرۂ موضوعات |
|
ایمان (21744) |
|
اقوام سابقہ (2945) |
|
سیرت (18127) |
|
قرآن (6291) |
|
اخلاق و آداب (9781) |
|
عبادات (51705) |
|
کھانے پینے کے آداب و احکام (4168) |
|
لباس اور زینت کے مسائل (3643) |
|
نجی اور شخصی احوال ومعاملات (6566) |
|
معاملات (9251) |
|
عدالتی احکام و فیصلے (3434) |
|
جرائم و عقوبات (5051) |
|
جہاد (5360) |
|
علم (9478) |
|
نیک لوگوں سے اللہ کے لیے محبت کرنا |
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ قَدْرِ حَصَى الرَّمْيِ)
حکم : حسن
3028 . حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْأَحْوَصِ، عَنْ أُمِّهِ، قَالَتْ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَوْمَ النَّحْرِ، عِنْدَ جَمْرَةِ الْعَقَبَةِ، وَهُوَ رَاكِبٌ عَلَى بَغْلَةٍ، فَقَالَ: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِذَا رَمَيْتُمُ الْجَمْرَةَ، فَارْمُوا، بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ»
سنن ابن ماجہ:
کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل
باب: جمرات کو کتنی بڑی کنکریاں ماری جائیں؟
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)
3028. حضرت سلیمان بن عمرو بن احوص ؓ اپنی والدہ (حضرت ام جندب ازدیہ ؓ) سے روایت کرتے ہیں، انھوں نے فرمایا: میں نے قربانی کے دن نبیﷺ کو جمرۂ عقبہ (بڑے جمرے) کے پاس دیکھا جب کہ آپ خچر پر سوار تھے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’لوگو !جب تم جمرے پر کنکریاں مارو تو چھوٹی کنکریاں مارو۔‘‘