قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الذَّبَائِحِ (بَابُ مَا يُذَكَّى بِهِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

3177 .   حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ مُرِّيِّ بْنِ قَطَرِيٍّ، عَنْ عَدِيِّ ابْنِ حَاتِمٍ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نَصِيدُ الصَّيْدَ، فَلَا نَجِدُ سِكِّينًا، إِلَّا الظِّرَارَةَ، وَشِقَّةَ الْعَصَا، قَالَ: «أَمْرِرِ الدَّمَ بِمَا شِئْتَ، وَاذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ»

سنن ابن ماجہ:

کتاب: ذبیحہ سے متعلق احکام ومسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: کس چیز سے ذبح کیا جائے؟

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

3177.   حضرت عدی بن حاتم طائی ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسولﷺ! ہم لوگ شکار کرتے ہیں (بعض اوقات) ہمیں ذبح کرنے لیے) تیز پتھر یا ڈنڈے کی کھنچی کے سوا کچہ نہیں ملتا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جس چیز کے ساتھ چاہو مرضی خون بہالو، اور اس پر (ذبح کرتے وقت) اللہ کا نام لو۔‘‘