باب: رسول اللہ ﷺپر جان بوجھ کر جھوٹ بولنا بہت بڑا گناہ ہے
)
Ibn-Majah:
The Book of the Sunnah
(Chapter: Severe Condemnation Of Deliberately Telling Lies Against The Messenger Of Allah ﷺ)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
32.
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جس نے مجھ پر جھوٹ بولا ۔۔۔۔ میرا گمان ہے آپ نے یہ بھی فرمایا: جان بوجھ کر۔۔۔ تو اسے چاہیئے کہ (جہنم کی) آگ میں اپنا ٹھکانا بنالے۔‘‘
تشریح:
(1) راوی (غالبا حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ) کو یہ شک ہے کہ (مُتَعَمِّدًا) کا کلمہ بھی فرمایا یا نہیں اور باقی حدیث میں کوئی شک نہیں۔ (2) یہ راوی کی دیانتداری ہے کہ اسے حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے کلمات میں سے جس کلمہ پر شک تھا اس نے اس کا برملا اظہار کر دیا۔ (3) دیگر روایات سے واضح ہے کہ (مُتَعَمِّدًا) کا کلمہ حدیث رسول میں شامل ہے۔ اسے راوی کا شک کہنا درست نہیں ہے۔
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جس نے مجھ پر جھوٹ بولا ۔۔۔۔ میرا گمان ہے آپ نے یہ بھی فرمایا: جان بوجھ کر۔۔۔ تو اسے چاہیئے کہ (جہنم کی) آگ میں اپنا ٹھکانا بنالے۔‘‘
حدیث حاشیہ:
(1) راوی (غالبا حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ) کو یہ شک ہے کہ (مُتَعَمِّدًا) کا کلمہ بھی فرمایا یا نہیں اور باقی حدیث میں کوئی شک نہیں۔ (2) یہ راوی کی دیانتداری ہے کہ اسے حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے کلمات میں سے جس کلمہ پر شک تھا اس نے اس کا برملا اظہار کر دیا۔ (3) دیگر روایات سے واضح ہے کہ (مُتَعَمِّدًا) کا کلمہ حدیث رسول میں شامل ہے۔ اسے راوی کا شک کہنا درست نہیں ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”جو شخص میرے اوپر جھوٹ باندھے ”(انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ) میرا خیال ہے کہ آپ نے (مُتَعَمِّدًا) بھی فرمایا یعنی جان بوجھ کر“ ۱؎ تو وہ جہنم میں اپنا ٹھکانہ بنا لے۔“
حدیث حاشیہ:
۱؎ : یعنی انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو یہ شک ہے کہ (مُتَعَمِّدًا) کا لفظ بھی فرمایا یا نہیں ، اور باقی حدیث میں کوئی شک نہیں ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Anas bin Mâlik said: “The Messenger of Allah (ﷺ) S.A.W.W said: ‘Whoever tells lies about me,’ I (the narrator) think that he also said, ‘deliberately,’ let him take his place in Hell.’ (sahih)