قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الطِّبِّ (بَابُ الْحُمَّى مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ فَابْرُدُوهَا بِالْمَاءِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

3474 .   حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ، أَنَّهَا كَانَتْ تُؤْتَى بِالْمَرْأَةِ الْمَوْعُوكَةِ، فَتَدْعُو بِالْمَاءِ، فَتَصُبُّهُ فِي جَيْبِهَا، وَتَقُولُ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: ابْرُدُوهَا بِالْمَاءِ، وَقَالَ: «إِنَّهَا مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ»

سنن ابن ماجہ:

کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل 

  (

باب: بخار جہنم کی بھاپ سے ہے اسے پانی کے ذریعے ٹھنڈا کرو

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

3474.   حضرت اسماء بنت ابو بکر‬ ؓ س‬ے روایت ہے کہ جب کسی بخار والی عورت کوان کے پاس لایا جاتا تو وہ پانی طلب فرماتیں اوراسے اس (مریض عورت) کے گریبان میں ڈال دیتیں، اور فرماتی تھیں: نبی ﷺ نے فرمایا ہے: ’’اسے پانی کے ذریعےسے ٹھنڈا کرو‘‘ اور فرمایا ہے: ’’یہ بخار جہنم کی بھاپ میں سے ہے-‘‘