قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ لِبْسِ جُلُودِ الْمَيْتَةِ إِذَا دُبِغَتْ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

3610 .   حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ مَيْمُونَةَ أَنَّ شَاةً لِمَوْلَاةِ مَيْمُونَةَ مَرَّ بِهَا يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أُعْطِيَتْهَا مِنْ الصَّدَقَةِ مَيْتَةً فَقَالَ هَلَّا أَخَذُوا إِهَابَهَا فَدَبَغُوهُ فَانْتَفَعُوا بِهِ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا مَيْتَةٌ قَالَ إِنَّمَا حُرِّمَ أَكْلُهَا

سنن ابن ماجہ:

کتاب: لباس سے متعلق احکام ومسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: مرے ہوئے جانور کی رنگی ہوئی کھال پہننا

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

3610.   حضرت عبداللہ بن عباس ؓ ام المؤمنین حضرت میمونہ ؓسے روایت کرتے ہیں کہ نبیﷺ حضرت میمونہ کی آزاد کردہ لونڈی کی ایک مری ہوئی بکری کے پاس سے گزرے جو انہیں (آزاد کردہ لونڈی کو) صدقہ میں ملی تھی۔ نبی ﷺ نے فرمایا: انہوں نے اس کا چمڑا کیوں نہ اتار لیا کہ اسے رنگ کر اس سے فائدہ اٹھاتے؟ حاضرین نے عرض کیا: اے اللہ کے رسولﷺ! وہ تو مردار ہے۔ آپﷺ نے فرمایا: اسے صرف کھانا حرام ہے۔