قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَدَبِ (بَابُ بِرِّ الْوَالِدَيْنِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

3658.   حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَيْمُونٍ الْمَكِّيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ أَبَرُّ قَالَ أُمَّكَ قَالَ ثُمَّ مَنْ قَالَ أُمَّكَ قَالَ ثُمَّ مَنْ قَالَ أَبَاكَ قَالَ ثُمَّ مَنْ قَالَ الْأَدْنَى فَالْأَدْنَى

سنن ابن ماجہ:

کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: ماں باپ سے حسن سلوک

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

3658.   حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسولﷺ! میں کس سے نیکی کروں؟ آپﷺ نے فرمایا: اپنی ماں سے۔ پوچھنے والے نے کہا: اس کے بعد کس سے؟ فرمایا: اپنی ماں سے۔ اس نے کہا: اس کے بعد کس سے؟ فرمایا: اپنے باپ سے۔ اس نے کہا اس کے بعد کس سے؟ فرمایا: جو زیادہ قریبی (تعلق رکھتا) ہو، پھر جو (اس کے بعد) زیادہ قریبی ہو۔