قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَدَبِ (بَابُ حَقِّ الضَّيْفِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

3676.   حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّهُ قَالَ قُلْنَا لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّكَ تَبْعَثُنَا فَنَنْزِلُ بِقَوْمٍ فَلَا يَقْرُونَا فَمَا تَرَى فِي ذَلِكَ قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْ نَزَلْتُمْ بِقَوْمٍ فَأَمَرُوا لَكُمْ بِمَا يَنْبَغِي لِلضَّيْفِ فَاقْبَلُوا وَإِنْ لَمْ يَفْعَلُوا فَخُذُوا مِنْهُمْ حَقَّ الضَّيْفِ الَّذِي يَنْبَغِي لَهُمْ

سنن ابن ماجہ:

کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: مہمان کا حق

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

3676.   حضرت عقبہ بن عامر جہنی ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ہم نے اللہ کے رسول ﷺ سے عرض کیا: آپﷺ ہمیں (سرکاری امور کی انجام دہی کے لئے) بھیجتے ہیں۔ کچھ لوگوں کے پاس ہم ٹہرتے ہیں تو وہ ہماری مہمانی نہیں کرتے۔ اس بارے میں آپﷺ کیا فرماتے ہیں؟ رسول اللہ ﷺ نے ہم سے فرمایا: جب تم کچھ لوگوں کے پاس (ان کی بستی میں) ٹہرو اور وہ تمہارے لئے وہ کچھ مہیا کریں جو مہمان کے لیے ہونا چاہئے تو (ان سے) قبول کرلو۔ اور اگر وہ ایسا نہ کریں تو ان سے مہمان کا وہ حق وصول کرو جو انہیں چاہیے تھا (کہ پیش کرتے۔)