الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 5 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 5 1 صحيح البخاري: کِتَابُ فَضَائِلِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ (بَابُ ذِكْرِ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3735. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، حَدَّثَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ كَانَ يَأْخُذُهُ وَالحَسَنَ فَيَقُولُ: «اللَّهُمَّ أَحِبَّهُمَا، فَإِنِّي أُحِبُّهُمَا»... Sahi-Bukhari : Companions of the Prophet (Chapter: Narrations about Usama bin Zaid ) مترجم: BukhariWriterName 3735. حضرت اسامہ بن زید ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ نبی ﷺ انھیں اور حضرت حسن ؓ کو اٹھا لیتے اور فرماتے: ’’اے اللہ !تو انھیں اپنا محبوب بنا۔ بلا شبہ میں بھی ان دونوں سے محبت کرتا ہوں۔‘‘ الموضوع: دعاء النبي لأسامة بن زيد (السيرة) Topics: Prophet's prayer for Hazrat Usama bin Zaid R.A (Prophet's Biography) 2 صحيح البخاري: کِتَابُ فَضَائِلِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ (بَابُ ذِكْرِ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3736. وَقَالَ نُعَيْمٌ عَنْ ابْنِ الْمُبَارَكِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي مَوْلًى لِأُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ أَنَّ الْحَجَّاجَ بْنَ أَيْمَنَ بْنِ أُمِّ أَيْمَنَ وَكَانَ أَيْمَنُ بْنُ أُمِّ أَيْمَنَ أَخَا أُسَامَةَ لِأُمِّهِ وَهُوَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ فَرَآهُ ابْنُ عُمَرَ لَمْ يُتِمَّ رُكُوعَهُ وَلَا سُجُودَهُ فَقَالَ أَعِدْ... Sahi-Bukhari : Companions of the Prophet (Chapter: Narrations about Usama bin Zaid ) مترجم: BukhariWriterName 3736. حضرت اسامہ بن زید ؓ کے مولی(حرملہ) سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر ؓ نے حجاج بن ایمن کو دیکھا جواُم ایمن ؓ کے پوتے تھے اور وہ دوران نماز میں رکوع و سجود پوری طرح نہیں کرتے تھے تو آپ نے فرمایا اپنی نماز دوبارہ پڑھو۔ واضح رہے کہ اُم ایمن ؓ کے بیٹے ایمن حضرت اسامہ ؓ کے مادری بھائی، انصار سے تھے۔ ... الموضوع: دعاء النبي لأسامة بن زيد (السيرة) Topics: Prophet's prayer for Hazrat Usama bin Zaid R.A (Prophet's Biography) 3 صحيح البخاري: کِتَابُ فَضَائِلِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ (بَابُ مَنَاقِبِ الحَسَنِ وَالحُسَيْنِ ؓ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3747. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ يَأْخُذُهُ وَالْحَسَنَ وَيَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّهُمَا فَأَحِبَّهُمَا أَوْ كَمَا قَالَ Sahi-Bukhari : Companions of the Prophet (Chapter: The merits of Al-Hasan and Al-Husain رضي الله عنهما ) مترجم: BukhariWriterName 3747. حضرت اسامہ بن زید ؓ سے روایت ہے، وہ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ انھیں۔ اور حضرت حسن ؓ کو پکڑکر یہ دعا کرتے تھے: ’’اے اللہ!ان دونوں سے محبت کرتا ہوں تو بھی ان سے محبت فرما۔‘‘ الموضوع: دعاء النبي لأسامة بن زيد (السيرة) Topics: Prophet's prayer for Hazrat Usama bin Zaid R.A (Prophet's Biography) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَدَبِ (بَابُ وَضْعِ الصَّبِيِّ عَلَى الفَخِذِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6003. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا عَارِمٌ، حَدَّثَنَا المُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا تَمِيمَةَ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ، - يُحَدِّثُهُ أَبُو عُثْمَانَ - عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْخُذُنِي فَيُقْعِدُنِي عَلَى فَخِذِهِ، وَيُقْعِدُ الحَسَنَ عَلَى فَخِذِهِ الأُخْرَى، ثُمَّ يَضُمُّهُمَا، ثُمَّ يَقُولُ: «اللَّهُمَّ ارْحَمْهُمَا فَإِنِّي أَرْحَمُهُمَا» وَعَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، قَالَ التَّيْمِيُّ: فَ... Sahi-Bukhari : Good Manners and Form (Al-Adab) (Chapter: Putting the child on the thigh ) مترجم: BukhariWriterName 6003. حضرت اسامہ بن زید ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ مجھے پکڑتے اور اپنی ران پر بٹھاتے پھر حضرت حسن ؓ کو اپنی دوسری ران پر بٹھاتے تھے پھر دونوں کو ساتھ چمٹا لیتے اور فرماتے : ”اے اللہ! تو ان دونوں پر رحم فرما، میں بھی ان پر رحم کرتا ہوں۔“ علی بن مدینی نے کہا: انہیں یحیٰی نے خبر دی، انہیں سلیمان نے بتایا ان سے ابو عثمان نے بیان کیا کہ سلیمان تیمی نے کہا: میرے دل میں شک پیدا ہوا کہ مجھے ابو عثمان سے بہت سی احادیث بیان کی گئی ہیں تو میں نے یہ حدیث کیوں نہیں سنی؟ پھر میں نے اپنی کتاب میں دیکھا تو میں نے اس میں یہ حدیث لکھی ہوئی دیکھی جو میں نے ابو عثمان سے س... الموضوع: دعاء النبي لأسامة بن زيد (السيرة) Topics: Prophet's prayer for Hazrat Usama bin Zaid R.A (Prophet's Biography) 5 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْمَنَاقِبِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَنَاقِبِ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍؓ) حکم: حسن 3817. حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ السَّبَّاقِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ لَمَّا ثَقُلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَبَطْتُ وَهَبَطَ النَّاسُ الْمَدِينَةَ فَدَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ أَصْمَتَ فَلَمْ يَتَكَلَّمْ فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَضَعُ يَدَيْهِ عَلَيَّ وَيَرْفَعُهُمَا فَأَعْرِفُ أَنَّهُ يَدْعُو لِي قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ... Tarimdhi : Chapters on Virtues (Chapter: The Virtues Of Usamah Bin Zaid, May Allah Be Pleased With Him ) مترجم: TrimziWriterName 3817. اسامہ بن زید ؓ کہتے ہیں: جب رسول اللہ ﷺ کی بیماری شدید ہو گئی تو میں (جرف سے) اتر کر مدینہ آیا اور (میرے ساتھ) کچھ اور لوگ بھی آئے، میں رسول اللہ ﷺ کے پاس اندر گیا تو آپﷺ کی زبان بند ہو چکی تھی، پھر اس کے بعد آپﷺ کچھ نہیں بولے، آپﷺ اپنے دونوں ہاتھ میرے اوپر رکھتے اور اٹھاتے تھے تو میں یہی سمجھ رہا تھا کہ آپﷺ میرے لیے دعا فرما رہے ہیں۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔ ... الموضوع: دعاء النبي لأسامة بن زيد (السيرة) Topics: Prophet's prayer for Hazrat Usama bin Zaid R.A (Prophet's Biography) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 5 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 5