الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 9 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 9 1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابُ فِي الْمَنِيحَةِ) حکم: صحیح 1683. حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى قَالَ أَخْبَرَنَا إِسْرَائِيلُ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عِيسَى وَهَذَا حَدِيثُ مُسَدَّدٍ وَهُوَ أَتَمُّ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ حَسَّانَ بْنِ عَطِيَّةَ عَنْ أَبِي كَبْشَةَ السَّلُولِيِّ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعُونَ خَصْلَةً أَعْلَاهُنَّ مَنِيحَةُ الْعَنْزِ مَا يَعْمَلُ رَجُلٌ بِخَصْلَةٍ مِنْهَا رَجَاءَ ثَوَابِهَا وَتَصْدِيقَ مَوْعُودِهَا إِلَّا أَدْخَلَهُ اللَّهُ بِهَا الْجَنَّةَ قَالَ أَبُو دَاوُد فِي حَدِيثِ مُسَدَّدٍ قَالَ حَسَّانُ فَعَدَدْنَا مَا دُونَ مَنِيحَةِ الْعَنْزِ مِنْ رَدّ... Abu-Daud : Zakat (Kitab Al-Zakat) (Chapter: On Lending Something ) مترجم: DaudWriterName 1683. سیدنا عبداللہ بن عمرو ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”چالیس خصلتوں میں سے سب سے اعلیٰ خصلت ”دودھ کی بکری“ ہدیہ کرنا ہے، جو کوئی بندہ ان کے ثواب کی امید اور ان پر کیے گئے وعدے کی تصدیق کی بنا پر کسی ایک پر بھی عمل کر لے تو اللہ اسے اس کے سبب جنت میں داخل فرمائے گا۔“ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ مسدد کی روایت میں حسان بن عطیہ نے کہا: ہم نے دودھ کی بکری کے ہدیہ کے علاوہ (دیگر اعمال مثلا) سلام اور چھینک کا جواب دینا اور راستے سے اذیت والی چیز دور کرنا، وغیرہ شمار کرنے کی کوشش کی مگر پندرہ خصلتوں تک بھی نہیں پہنچ سکے۔ (معلوم نہیں ... الموضوع: تشميت العاطس من الإيمان (الإيمان) Topics: Responsing the sneezer is a part of Faith (Faith) 2 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَدَبِ (بَابٌ كَمْ يُشَمَّتُ الْعَاطِسُ) حکم: حسن 5034. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، قَالَ: حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: شَمِّتْ أَخَاكَ ثَلَاثًا، فَمَا زَادَ, فَهُوَ زُكَامٌ. Abu-Daud : General Behavior (Kitab Al-Adab) (Chapter: How many times should one say "May Allah have mercy on you" to one who sneezes? ) مترجم: DaudWriterName 5034. سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ اپنے بھائی کو اس کی چھینک آنے پر تین بار جواب دے اور جو اس سے زیادہ ہو، تو پھر وہ زکام زدہ ہے۔ الموضوع: تشميت العاطس من الإيمان (الإيمان) Topics: Responsing the sneezer is a part of Faith (Faith) 3 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَدَبِ (بَابٌ كَمْ يُشَمَّتُ الْعَاطِسُ) حکم: حسن 5035. حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ الْمِصْرِيُّ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا أَنَّهُ رَفَعَ الْحَدِيثَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... بِمَعْنَاهُ. قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَاهُ أَبُو نُعَيْمٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ قَيْسٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.... Abu-Daud : General Behavior (Kitab Al-Adab) (Chapter: How many times should one say "May Allah have mercy on you" to one who sneezes? ) مترجم: DaudWriterName 5035. جناب سعید بن ابی سعید نے سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا اور کہا کہ مجھے یہی معلوم ہے کہ انہوں نے اس حدیث کو نبی کریم ﷺ کی طرف نسبت کیا اور مذکورہ بالا روایت کے ہم معنی بیان کیا۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں: اس کو ابونعیم نے موسیٰ بن قیس کے واسطے سے محمد بن عجلان سے، انہوں نے سعید سے انہوں نے سیدنا ابوہریرہ ؓ سے، انہوں نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا۔ ... الموضوع: تشميت العاطس من الإيمان (الإيمان) Topics: Responsing the sneezer is a part of Faith (Faith) 4 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَدَبِ (بَابٌ كَمْ يُشَمَّتُ الْعَاطِسُ) حکم: ضعیف 5036. حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أُمِّهِ حُمَيْدَةَ أَوْ عُبَيْدَةَ بِنْتِ عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ الزُّرَقِيِّ، عَنْ أَبِيهَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >تُشَمِّتُ الْعَاطِسَ ثَلَاثًا، فَإِنْ شِئْتَ أَنْ تُشَمِّتَهُ فَشَمِّتْهُ، وَإِنْ شِئْتَ فَكُفَّ<.... Abu-Daud : General Behavior (Kitab Al-Adab) (Chapter: How many times should one say "May Allah have mercy on you" to one who sneezes? ) مترجم: DaudWriterName 5036. حمیدہ یا عبیدہ بنت عبید بن رفاعہ زرقی اپنے والد سے بیان کرتی ہیں کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”چھینک مارنے والے کو تین بار جواب دو۔ پھر اگر جواب دینا چاہو، تو دو اور اگر چاہو تو ، چھوڑ دو۔“ الموضوع: تشميت العاطس من الإيمان (الإيمان) Topics: Responsing the sneezer is a part of Faith (Faith) 5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَدَبِ (بَابٌ كَمْ يُشَمَّتُ الْعَاطِسُ) حکم: صحیح 5037. حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَجُلًا عَطَسَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُ: >يَرْحَمُكَ اللَّهُ<، ثُمَّ عَطَسَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >الرَّجُلُ مَزْكُومٌ<.... Abu-Daud : General Behavior (Kitab Al-Adab) (Chapter: How many times should one say "May Allah have mercy on you" to one who sneezes? ) مترجم: DaudWriterName 5037. جناب ایاس بن سلمہ بن اکوع سے روایت ہے وہ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی کریم ﷺ کی مجلس میں چھینک ماری، تو آپ ﷺ نے اسے دعا دی اور فرمایا «يرحمك الله» ” اﷲ تجھ پر رحم فرمائے۔“ اس نے پھر چھینک ماری تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے زکام ہے۔“ ... الموضوع: تشميت العاطس من الإيمان (الإيمان) Topics: Responsing the sneezer is a part of Faith (Faith) 6 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْآدَابِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ كَمْ يُشَمَّتُ الْعَاطِسُ) حکم: ضعیف 2744. حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ دِينَارٍ الْكُوفِيُّ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ السَّلُولِيُّ الْكُوفِيُّ عَنْ عَبْدِ السَّلَامِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَبِي خَالِدٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ إِسْحَقَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أُمِّهِ عَنْ أَبِيهَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُشَمَّتُ الْعَاطِسُ ثَلَاثًا فَإِنْ زَادَ فَإِنْ شِئْتَ فَشَمِّتْهُ وَإِنْ شِئْتَ فَلَا قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَإِسْنَادُهُ مَجْهُولٌ... Tarimdhi : Chapters on Manners (Chapter: What Has Been Related About How Much Response Is Given To The Sneezing Person ) مترجم: TrimziWriterName 2744. عبید بن رفاعہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’چھینکنے والے کی چھینک کا جواب تین بار دیا جائے گا، اور اگر تین بار سے زیادہ چھینکیں آئیں تو تمہیں اختیار ہے جی چاہے تو جواب دو اور جی چاہے تو نہ دو‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث غریب ہے اوراس کی سند مجہول ہے ... الموضوع: تشميت العاطس من الإيمان (الإيمان) Topics: Responsing the sneezer is a part of Faith (Faith) 7 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْآدَابِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْعُطَاسَ و...) حکم: صحیح 2747. حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْعُطَاسَ وَيَكْرَهُ التَّثَاؤُبَ فَإِذَا عَطَسَ أَحَدُكُمْ فَقَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ فَحَقٌّ عَلَى كُلِّ مَنْ سَمِعَهُ أَنْ يَقُولَ يَرْحَمُكَ اللَّهُ وَأَمَّا التَّثَاؤُبُ فَإِذَا تَثَاءَبَ أَحَدُكُمْ فَلْيَرُدَّهُ مَا اسْتَطَاعَ وَلَا يَقُولَنَّ هَاهْ هَاهْ فَإِنَّمَا ذَلِكَ مِنْ الشَّيْطَانِ يَضْحَكُ مِنْهُ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ صَحِيح... Tarimdhi : Chapters on Manners (Chapter: What Has Been Related About ‘Indeed Allah Loves Sneezing And He Dislikes Yawning’ ) مترجم: TrimziWriterName 2747. ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ چھینک کو پسند کرتا ہے اور جمائی کو ناپسند، پس جب تم میں سے کسی کو چھینک آئے اور وہ (اَلْحَمْدُ لِلہ) کہے تو ہر مسلمان کے لیے جو اسے سنے (یَرْحَمُكَ اللہ) کہنا ضروری ہے۔ اب رہی جمائی کی بات تو جس کسی کو جمائی آئے، اسے چاہیے کہ وہ اپنی طاقت بھر اسے روکے اور ہاہ ہاہ نہ کہے، کیوں کہ یہ شیطان کی طرف سے ہے، اور شیطان اس سے ہنستا ہے‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث صحیح ہے۔ ۲۔ اوریہ ابن عجلان کی (اوپر ... الموضوع: تشميت العاطس من الإيمان (الإيمان) Topics: Responsing the sneezer is a part of Faith (Faith) 8 سنن النسائي: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابُ النَّهْيِ عَنْ سَبِّ الْأَمْوَاتِ) حکم: صحیح 1938. أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِلْمُؤْمِنِ عَلَى الْمُؤْمِنِ سِتُّ خِصَالٍ يَعُودُهُ إِذَا مَرِضَ وَيَشْهَدُهُ إِذَا مَاتَ وَيُجِيبُهُ إِذَا دَعَاهُ وَيُسَلِّمُ عَلَيْهِ إِذَا لَقِيَهُ وَيُشَمِّتُهُ إِذَا عَطَسَ وَيَنْصَحُ لَهُ إِذَا غَابَ أَوْ شَهِدَ... Sunan-nasai : The Book of Funerals (Chapter: Prohibition Of Verbally Abusing The Dead ) مترجم: NisaiWriterName 1938. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن کے مومن پر چھ حق ہیں: جب وہ بیمار ہو جائے تو اس کی بیمار پرسی کرے، جب وہ فوت ہو جائے تو (اس کے کفن، دفن اور جنازے میں) شریک ہو، جب وہ دعوت دے تو قبول کرے، جب وہ اسے ملے تو سلام کہے، جب اسے چھینک آئے تو اسے دعا دے اور اس کی خیر خواہی کرے جب وہ غائب ہو یا موجود۔“ ... الموضوع: تشميت العاطس من الإيمان (الإيمان) Topics: Responsing the sneezer is a part of Faith (Faith) 9 سنن النسائي: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابُ الْأَمْرِ بِاتِّبَاعِ الْجَنَائِزِ) حکم: صحیح 1939. أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ مَنْصُورٍ الْبَلْخِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ح وَأَنْبَأَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ فِي حَدِيثِهِ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ أَشْعَثَ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ سُوَيْدٍ قَالَ هَنَّادٌ قَالَ الْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ وَقَالَ سُلَيْمَانُ عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَبْعٍ وَنَهَانَا عَنْ سَبْعٍ أَمَرَنَا بِعِيَادَةِ الْمَرِيضِ وَتَشْمِيتِ الْعَاطِسِ وَإِبْرَارِ الْقَسَمِ وَنُصْرَةِ الْمَظْلُومِ وَإِفْشَاءِ السَّلَامِ وَإِجَابَةِ الدَّاعِي وَاتِّبَاعِ الْجَنَائِزِ وَنَهَانَا عَنْ خَوَاتِيمِ الذَّهَبِ وَعَنْ آنِيَةِ الْ... Sunan-nasai : The Book of Funerals (Chapter: The Command To Attend Funerals ) مترجم: NisaiWriterName 1939. حضرت براء بن عازب ؓ فرماتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے ہمیں سات چیزوں کا حکم دیا اور سات چیزوں سے روکا۔ ہمیں بیمار کی بیمار پرسی کرنے، چھینکنے والے کو دعا دینے، قسم کھانے والے کی بات کو پورا کرنے (بشرطیکہ وہ جائز ہو)، مظلوم کی مدد کرنے، ہر ملنے والے کو سلام کہنے، بلانے والے کی دعوت قبول کرنے اور جنازے کے ساتھ جنازے کا حکم دیا۔ اور سونے کی انگوٹھی پہننے سے، چاندی کے برتن (میں کھانے پینے) سے، سرخ ریشمی گدیلوں، قس بستی کے بنے ہوئے ریشمی کپڑے اور موٹے یا باریک ہر قسم کے ریشم کے استعمال سے منع فرمایا ہے۔ ... الموضوع: تشميت العاطس من الإيمان (الإيمان) Topics: Responsing the sneezer is a part of Faith (Faith) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 9 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 9