قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ (بَابُ إِذَا دَخَلَ الرَّجُلُ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ)

حکم : صحیح 

1116. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْبُوبٍ وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَعْنَى، قَالَا: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، وَعَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَا: جَاءَ سُلَيْكٌ الْغَطَفَانِيُّ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ، فَقَالَ لَهُ: أَصَلَّيْتَ شَيْئًا؟ قَالَ: لَا، قَالَ: >صَلِّ رَكْعَتَيْنِ، تَجَوَّزْ فِيهِمَا<.

مترجم:

1116.

جناب اعمش‘ ابوسفیان سے‘ وہ سیدنا جابر ؓ سے‘ نیز اعمش‘ ابوصالح سے‘ وہ سیدنا ابوہریرہ ؓ سے دونوں کا بیان ہے کہ سلیک غطفانی ؓ آئے جبکہ رسول اللہ ﷺ خطبہ دے رہے تھے‘ آپ ﷺ نے ان سے کہا: ”کیا تم نے کوئی نماز پڑھی ہے؟“ انہوں نے کہا: نہیں! آپ ﷺ نے فرمایا: ”مختصر سی دو رکعتیں پڑھ لو۔“