تشریح:
مذکورہ بالا احادیث میں کوئی تعارض نہیں ہے، بظاہر جواختلاف نظرآتا ہے، مختلف افراد کے احوال کی بنا پر ہے، صالح بندے کے پاس ایک ہی فرشتہ آتا ہے اور نرمی کا معاملہ کرتا ہے اور دوسرے کے پاس دو آتے ہیں اور یہ فرشتے کبھی لوگوں کے جانے سے پہلے آجاتے ہیں اور دونوں ہی سوال کرتے ہیں تا کہ قبر کے سوالات اور وہاں کے امتحان کی ہیبت اور شدت میں سختی کا اظہارہو۔