قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: تقریری

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَدَبِ (بَابُ اللَّعِبِ بِالْبَنَاتِ)

حکم : صحیح 

4931. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كُنْتُ أَلْعَبُ بِالْبَنَاتِ، فَرُبَّمَا دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدِي الْجَوَارِي، فَإِذَا دَخَلَ, خَرَجْنَ، وَإِذَا خَرَجَ, دَخَلْنَ<.

مترجم:

4931.

ام المؤمنین سیدہ عائشہ‬ ؓ ب‬یان کرتی ہیں کہ میں گڑیوں کے ساتھ کھیلا کرتی تھی۔ تو بسا اوقات رسول اللہ ﷺ تشریف لے آتے اور میرے ہاں (محلے کی) بچیاں ہوتیں۔ جب آپ ﷺ تشریف لاتے تو وہ چلی جاتیں اور جب آپ ﷺ چلے جاتے تو وہ آ جایا کرتی تھیں۔