قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابٌ فِي بَيْعِ الثِّمَارِ قَبْلَ أَنْ يَبْدُوَ صَلَاحُهَا)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

3370.   حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ سَلِيمِ بْنِ حَيَّانَ أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ مِينَاءَ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُبَاعَ الثَّمَرَةُ حَتَّى تُشْقِحَ قِيلَ وَمَا تُشْقِحُ قَالَ تَحْمَارُّ وَتَصْفَارُّ وَيُؤْكَلُ مِنْهَا

سنن ابو داؤد:

کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: پھلوں کی صلاحیت ظاہر ہونے سے پہلے ہی فروخت کر دینا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

3370.   جناب سعید بن میناء بیان کرتے ہیں میں نے سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ سے سنا، وہ بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے کھجور کو ”مشقح“ تک پہنچنے سے پہلے فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے۔ سیدنا جابر ؓ سے پوچھا گیا کہ ان کے ”مشقح“ ہونے سے کیا مراد ہے؟ تو انہوں نے بتایا کہ جب کھجور سرخ یا زرد ہو جائے اور کھانے کے قابل ہو جائے۔