تشریح:
فائدہ:
وہ اتنا عظیم معجزہ دیکھ کر سخت حیرت زدہ ہوئے۔ انہیں یقین نہ آیا۔ کچھ نے اسے اپنا وہم سمجھا ہو گا لہذا انہوں نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا۔ ایک دوسرے سے تصدیق چاہی، سب نے آنکھیں مل مل کر دوبارہ زیادہ غور سے دیکھا تو چاند اسی طرح واضح طور پر الگ الگ دو ٹکڑوں میں ان کے سامنے تھا۔ ایک پہاڑ کی طرف اونچا تھا اور دوسرا پہاڑ کی دوسری طرف اس سے ذرا نیچے نظر آ رہا تھا۔ اب ان کے پاس خود اپنے سامنے بھی اسے وہم قرار دینے کی کوشش گنجائش باقی نہ تھی۔