تشریح:
1۔رسول اللہ ﷺ نے حضرت خالد بن ولید ؓ کو اللہ کی تلوار قراردیا۔واقعی یہ اللہ کی تلوار ہی تھے،جہاں بھی گئے وہاں فتح ونصرت نے ان کے قدم چومے۔رسول اللہ ﷺ نے آپ کے لیے ان الفاظ میں دعا فرمائی:’’اے اللہ! یہ تیری تلواروں میں سے ایک تلوار ہے تو اس کی مدد فرما۔‘‘ (مسند احمد:8/1)2۔حدیث میں مذکورہ واقعہ غزوہ موتہ کا ہے۔(طبقات ابن سعد:395/7)